19 اپریل 2014 - 20:41
امریکہ ہر صورت اسرائیل کی حمایت کرتا رہے گا

عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار نصرت مرزا نے کہا ہے کہ امریکہ نے صہیونی حکومت کی لبنان کے علاقے قانا پر ہونے والی جارحیت کی مذمت نہ کر کے یہ ثابت کردیا کہ وہ ہر صورت میں اسرائیل کی حمایت و مدد کرتا رہے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نصرت مرزا نے ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1996 میں قانا پر اسرائیل کی جارحیت کی جس میں  106 افراد شہید اور 300  زخمی ہوئے تھے ، اقوام متحدہ سمیت اکثر علاقائی و عالمی اداروں نے مذمت کی تھی۔ عالمی امور کے پاکستانی تجزیہ نگار نصرت مرزا نے کہا کہ جس طرح حزب اللہ اور تحریک حماس نے اسرائیل کو شکست دی ، اسی طرح اگر عرب اور اسلامی ممالک متحد ہوجائیں تو قبلۂ اول بھی آزاد ہوسکتا ہے اور فلسطین سے اسرائیل کا قبضہ بھی ختم ہو جائے گا۔ لیکن بعض عرب اور اسلامی ممالک کے حکمران ، امریکہ کی آشیر باد حاصل کرنے کے لئے اسرائیل کی حمایت کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲